نظام آباد:11؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہماچل پردیش میں ہوئے واقعہ میں ضلع نظام آباد کے بودھن کے وشنو ردھن ریڈی غرقاب ہوگئے تھے ان کے والد اور افراد خاندان وشنوردھن کی نعش کا ابھی تک پتہ نہ چلنے پر بے حد پریشان ہے۔ 8؍ جون کے روز وشنو ردھن ریڈی ہماچل پردیش کی ویاس ندی میں فوٹو کشی کے دوران پانی کے بہائو کے اضافہ کے باعث غرقاب ہوگئے تھے ان کی نعش کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔اطلاع کے ملتے ہی ان کے والد وینکٹیشورریڈی بھی ہماچل پردیش کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ نیشنل کلاوتی کے نائب صدر ششی دھر ریڈی سے بھی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نعشوں کو باہر نکالنے کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نعشوں کو باہر نکالنے کی خواہش کی۔ ہماچل پردیش میں سیر وتفریح کیلئے جانے والے دیگر طلباء نظام آباد پہنچنے پر ان کے افراد خاندان بے حد مسرت کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر کے کیمپ کے وجیند ریڈی، کاماریڈی کے لکچررموہن ریڈی کے فرزند رشیکیش ریڈی واپس ہوگئے جبکہ پہلے بس کی لڑکی اسنہا بھی کل تک گھر آجانے کے امکانات ہیں ۔کلو منالی جانے والے وشووردھن کے والد کو ابھی تک ان کے فرزند کی نعش کا پتہ نہ چلنے کی وجہ سے پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور افراد خاندان میں دن بہ دن تجسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔