غزہ سٹی ۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ان کا موازنہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) سے نہ کیا جائے۔ اس تنظیم کے ترجمان سامی ابو زھری نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اُس بیان کو مسترد کیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس آئی ایس ہے اور آئی ایس حماس ہے۔ زھری کے بقول حماس فلسطینیوں کی آزادی اور خود مختاری کیلئے لڑ رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی قبضے کو دنیا میں برائی اور دہشت گردی کے ماخذ سے تعبیر کیا۔ زھری نے نیتن یاہو کے اُس الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غزہ جنگ کے دوران حماس نے عام شہریوں کو ڈھال بنایا۔