ہلکے بیٹ سے کبھی آرام دہ محسوس نہیں کیا : سچن

نئی دہلی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر اپنے شاندار اور طویل کریئر کے دوران جب کبھی زخمی ہوئے تو ان کا وزنی بیٹ موضوع بحث رہا لیکن سچن تنڈولکر نے اپنی خودنوشت ’’پلینگ اٹ مائی وے‘‘ میں لکھا ہیکہ میں ہمیشہ ہی ایک وزنی بیٹ استعمال کرتا تھا لیکن کبھی ایسا بھی ہوا کہ میں نے لکھی بیٹ استعمال کی اور کچھ الگ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم کبھی بھی میں ہلکے بیٹ سے خود کو آرام دہ محسوس نہیں کیا۔ سچن تنڈولکر کے بموجب ان کے بیٹ کی حرکات ہمیشہ وزن پر ہی منحصر رہی ہے کیونکہ جب کبھی وہ ڈرائیو کرتے تو انہیں ایک وزنی بیٹ کی ضرورت محسوس ہوتی تھی جوکہ ان کے اسٹروک میں طاقت پیدا کرسکے۔