نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے ’’ہرہر مودی‘‘ نعرہ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے ۔ وارنسی میں مودی کے حامیوں نے ہر ہر مودی کا نعرہ لگایا تھا جب کہ بی جے پی کا نعرہ ’اب کی بار مودی سرکار ہے ‘ بی جے پی ترجمان نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہر ہر مودی نعرہ ہمارا نہیں ہے ۔مودی نے بھی حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ یہ نعرہ نہ لگائیں۔