آمنگل /5 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کلواکرتی کے مصنف کورٹ کے احاطے میں جونئیر سیول جج اور فرسٹ کلاس جج کی جانب سے مالی یوم شجرکاری کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کواکلرتی ایم ایل اے ومشی چندر ریڈی نے شجرکاری کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے اس سے ہمیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ درخت اپنے گھروں یا عام راستوں میں لگاتے رہیں تو اس سے آکسیجن دستیاب ہوتا ہے ۔ یہ قدرتی فائدے ہیں ۔ اس لئے ایک صحتمند انسان کی بقاء کیلئے شجرکاری ضروری ہے ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم شجرکاری کرتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا بنائے رکھے جہاں اشجار زیادہ ہوتے ہیں وہاں بارش بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ سب سے بڑا فائدہ ہے ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے خواہش کی کہ ہر گھر میں ایک درخت ضرور لگائیں ۔ بعد ازاں ایم ایل اے ومشی چندر ریڈی نے کلواکرتی شہر کا پیدل دورہ بھی کیا اور عوام سے ملکر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی وہ گورنمنٹ لائبریری بھی گئے اور اردو اخبار دستیاب نہ ہونے پر لائبریری کے ذمہ دار سے بات چیت کی اور یقین دہانی کروائی کہ تمام اردو اخبار بھی تلگو اخبارکی طرح یہاں دستیاب ہونا چاہئے ۔ ان کیلئے فنڈ مہیا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ شجرکاری پروگرام میں وکلاء اور ہری کرشنا جونئیر سیول جج اور پدماوتی فرسٹ کلاس جج منصف کورٹ کلواکرتی کے علاوہ ویلنڈا ، اونگلور ، مڑجل ، کلواکرتی ، آمنگل کے ایس آئی نے بھی حصہ لیتے ہوئے ایک ایک پودا لگایا ۔