ہریندر سنگھ مرد، مرینے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ

نئی دہلی، ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے قومی ٹیموں کے کوچز کا تبادلہ کرتے ہوئے ھریندر سنگھ کو سینئر مرد ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے جبکہ مرد ٹیم کے کوچ شرڈ مرینے کو اب سینئر خواتین ہاکی ٹیم کی رہنمائی کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ایچ آئی نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔44 سالہ ہالینڈ کے مرینے ہندستانی خاتون ہاکی کوچ کے عہدے پر واپسی ہوئی ہے ۔وہیں ہندستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم کو لکھنؤ میں 2016 میں ہوئے ورلڈ کپ میں خطاب دلوانے والے موجودہ خاتون ٹیم کے ہیڈ کوچ کو اب مرد ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ھریندر کی رہنمائی میں حال ہی میں ہوئے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں خاتون ہاکی ٹیم کی کارکردگی کافی تسلی بخش رہی تھی لیکن وہ کانسی مقابلے میں انگلینڈ سے ہار کر میڈل حاصل کرنے سے چوک گئی تھی۔خاتون ٹیم یہاں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔اس سے پہلے ھریندر کی رہنمائی میں گزشتہ سال جاپان میں ہوئے نویں خاتون ایشیا کپ میں ہندستانی ٹیم نے خطاب جیتا تھا جو ان کی بڑی کامیابی رہی ہے ۔