سنگاریڈی /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے آئی بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی میں اردو میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی میں ضلع ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس میں ہریش راؤ وزیر آبپاشی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی مرتبہ شرکت کیلئے 17 جون بروز منگل کو آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ درگاہ شریف سنگاریڈی پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کریں گے اور اس موقع پر درگاہ کمیٹی کو درگاہ کامپلکس کے کنجیاں حوالے کریں گے بعد ازاں سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ میں ضلع ترقیاتی کاموں جیسے برقی پینے کے پانی ، تعلیم ، پنچایت راج ، فرٹیلائزر و تخم کی موثر سربراہی اور شعبہ صحت جیسے امور پر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ سنگاریڈی سرکاری دواخانہ میں تقریباً 3 کروڑ روپئے لاگتی کاموں کا ہریش راؤ وزیر آبپاشی افتتاح کریں گے ۔ ضلع مستقر سنگاریڈی میں انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ ٹی آر ایس اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ 17 جون کو ضلع ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہونچ رہے ہیں ۔ چنانچہ ان تمام کاخیر مقدم کرنے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے بتایا کہ مذکورہ جائزہ اجلاس میں پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ خواجہ خان قائد ٹی آر ایس اور ایم اے سبحان سابق رکن بلدیہ سنگاریڈی نے بتایا کہ وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے دورہ سنگاریڈی کے سلسلے میں ان کے خیرمقدم کیلئے تیاریاں ککی جارہی ہیں ۔ محمد جلیل الدین بابا صدر ضلع ٹی آر ایس اقلیتی سیل ، وینکٹیشورلو ، محمد عثمان ، لکشمی ، نظام الدین ایڈوکیٹ ، مسعود بن عبداللہ بقراوی ، سید غوث ، محمد انور اور دیگر موجود تھے ۔