میدک /23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے بشمول حلقہ اسمبلی میدک کے تمام منڈلوں میں سوچھ تلنگانہ پروگرام اور ریاستی حکومت کی جانب سے سرسبز شاداب ( ہریتا ہرم ) کے آغاز کو صد فیصد کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا ۔ ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی میدک ٹاون کے بلدی حلقہ جات 8 اور رحمت نگر ، قوت الاسلام میں سوچھ میدک کے تحت جاروب کشی کا کام انجام دیا ۔ سڑکوں پر بارش کی وجہ پیدا ہوئے گڑھوں میں مورم اندازی کے کام بھی انجام دئے ۔ ونیز انہوں نے میدک آر ٹی سی ڈیویژنس اسٹیشن کے احاطہ اور گرلس اقامتی اسکول کے احاطہ میں ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری بھی کی ۔ انہوں نے رحمت نگر تا نیو بس اسٹیشن پیدل دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے اپنے ان خیالات کا ا ظہار کیا ۔ سوچھ میدک کی انجام دہی کے وقت ان کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ڈپٹی صدرنشین مسٹر راگی اشوک ، آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش ، مقامی کونسلرس مسٹر مایا ملیش ، آمینہ حمید کے علاوہ دیگر بلدی کونسلرس ایم لکشمی ، چندراکلا ، صدر ٹاون اقلیتی سیل ٹی آر ایس مسٹر محمد فاضل زیڈ پی ٹی سی لاوینا ریڈی صدر ٹاون ٹی آر ایس ایم گنگادھر جیون راؤ سیکٹوریل آفیسر ڈپٹی ڈی او میدک شریمتی اے شوبھا بھی موجود تھی ۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ سوچھ میدک کے تحت ترکاری مارکٹ ، گوشت مارکٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی نظام صفائی کے خصوصی پروگرامس انجام دئے جائیں گے ۔ نیو بس اسٹیشن میں شجرکاری کے موقع پر ریجنل منیجر آر ٹی سی ضلع میدک رویندر ریڈی ڈپو منیجر میدک مسٹر سرینواس راؤ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی کا استقبال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب بلدیہ میدک کی جانب سے گھر گھر کچرے کی نکاسی کیلئے بالٹیاں سربراہ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہریتاہرم کے تحت میدک اسمبلی حلقہ میں 40 لاکھ پودے سپلائی کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ میدک کے نواح میں واقع گھن پور آیاکٹ کے اطراف و اکناف ناریل کے درخت لگائے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ہر گاؤں کے تالاب کے اطراف و اکناف بھی شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک کے کسی ایک مقام سے ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ ماحول کو سرسبز شاداب بنانے کیلئے ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری پروگرام کا 2 جولائی کو افتتاح کریں گے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے اپنے دورہ میدک کے موقع پر وارڈ نمبر 8 میں کنسٹرکشن مزدوروں کے ( میستری بھون ) کے سکنڈ فلور کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا ۔ جن کیلئے 5 لاکھ جاری کئے ہیں ۔ اس طرح انہوں نے میدک کے کستوربا گاندھی اسکول میں 3 لاکھ کے صرفہ سے تعمیر کردہ سڑک کا بھی افتتاح کیا ۔