شادنگر یکم فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قومی شاہراہ نمبر 44 جی ایم آر ٹول پلازہ کے پاس شادنگر ٹاون سرکل انسپکٹر شریمتی نرملانے پولیس جمعیت کے ساتھ پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں قریب 4 بجے حیدرآباد بنگلور قومی شاہراہ نمبر 44 اڈہ کل کے پاس ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 6 رکنی ٹولی جو کہ ہتھیاروں سے لیس تھی گاڑیوں کو روک کر رقم وصول کررہے تھے۔ رقم وصول کرنے والی ٹولی کے پاس مہیندر بولیرو گاڑی تھی۔ مذکورہ ٹولی کی گفتگو اور گاڑی نمبر دوسری ریاست کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی شخص نے ایل اینڈ ٹی ٹول پلازہ کے ذمہ داروں کو اطلاع دی ٹولی پلازہ کے ذمہ داروںنے پولیس کو اطلاع دی۔ ایل اینڈ ٹی کے ذمہ داروں نے مذکورہ ہریانہ کی ٹولی پر نظر رکھتے ہوئے تھے بعدازاں یہ ٹولی اڈہ کل سے روانہ ہوکر شادنگر کی طرف آرہی تھی۔ اس بات کی اطلاع شادنگر پولیس کو موصول ہونے کے ساتھ ہی شادنگر پولیس چوکسی اختیار کرلی تھی۔
مذکورہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ٹولی نے جڑچرلہ کے قریب واقع پولے پلی کے پاس ایک لاری کو روک کر رقم وصول کررہے تھے کہ اس درمیان ٹولی کے افراد اور گاڑی کے ڈرائیور دشرت گوڑ کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے فوری بعدٹولی کے افراد نے بندوق سے دشرت گوڑ پر گولی چلادی جس کے ساتھ ہی دشرت گوڑ شدید زخمی ہوگیا۔ ہریانہ کی ٹولی پولے پلی سے شادنگر کی طرف آرہی تھی کہ شادنگر پولیس جی ایم آر ٹولی پلازمہ کے پاس بولیرو کو روک دیا۔ روکنے کے ساتھ ہی گاڑی میں سوار ٹولی کے افراد نے بندوق اور دیگر ہتھیاروں سے لیس تھے پولیس کو بتاتے ہوئے وہاں سے فراری اختیارکرلی۔6کے منجملہ شادنگر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹولی میں شامل دیگر افراد کو بھی پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے۔ شادنگر پولیس کی فوری چوکسی کی وجہ سے ٹولی کے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔