ہریانہ کیلئے بی جے پی امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج ہریانہ اسمبلی کیلئے اپنے مابقی 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ان میں وزیر خارجہ سشما سواراج کی چھوٹی بہن وندنا شرما اور دو سابق کانگریس ایم پیز کے علاوہ ایک سابق وزیر بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم مودی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 47 امیدواروں کے ناموں کو منظوری دیدی گئی ۔ پارٹی نے تمام 90 حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے جہاں 15 اکٹوبر کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں۔ پارٹی نے اروناچل پردیش ‘ منی پور ‘ ناگا لینڈ اور گجرات کی چار نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب کیلئے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔