چندی گڑھ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے 4 دن قبل حکمراں کانگریس نے 43 پارٹی ارکان کو برطرف کردیا جو سرکاری نامزد امیدواروں کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی نے 3 دیگر یعنی سابق کابینی وزیر اور دو سابق ارکان اسمبلی کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں برطرف کردیا ہے۔ کانگریس ریاستی صدر اشوک تنور نے 43 باغی امیدواروں اور دیگر 3 کی برطرفی کا حکم جاری کیا۔
اُنھوں نے کہاکہ تمام پارٹی کارکنوں کو مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔