ہریانہ اسمبلی کا مختصر سرمائی سیشن ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

چندی گڑھ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ اسمبلی کا ایک روزہ سرمائی سیشن جس کا جمعہ کو یہاں آغاز ہوگا امکان ہے کہ ہنگامہ خیز ہوگا کیوں کہ اپوزیشن کئی مسائل بشمول لاء اینڈ آرڈر، کسانوں کی مشکلات اور ستلج ۔ یمنا لنک کنال پر حکومت کو کسنے کیلئے تیار ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مختصر سیشن منعقد کرنے پر اعتراض کیا ہے کیوں کہ انھیں ایوان میں عوامی اہمیت کے مسائل اُٹھانے کے لئے خاطر خواہ وقت نہیں ملے گا۔ تاہم ہریانہ کے چیف منسٹر منوہرلال کتر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ سیشن بعض اہم بزنس بشمول چند بلز کی منظوری کے لئے طلب کیا گیا ہے۔