ہرن، آوارہ کتوں کے حملہ سے فوت

مٹ پلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل جنگلات سکشن عہدیدار سائی پرساد نے بتایا کہ کل ایک ہرن پیاس سے پریشان موضع ویم پلی وینکٹ راؤ پیٹ کے علاقہ جنگلات سے نکل کر آبادی کی طرف آیا۔ اس اثناء میں شکاریوں نے تعاقب کیا۔ بعدازاں آوارہ کتوں نے ہرن پر حملہ کرکے ضرب پہنچائے جس پر ملاپور سیکشن جنگلات کے عہدیداران سائی پرساد وی وی راؤ پیٹ، گورے پلی، ملاپور، رے گنٹہ جنگلات عہدیداران، روی، عبدالستار، رمنایا، سریش زخمی ہرن کو اپنی حفاظت میں لے کر طبی امداد بہم پہنچائے۔ آوارہ کتوں کی جانب سے کیا گیا حملہ سخت ہونے پر ہرن فوت ہوگیا۔ بعدازاں عہدیداران پنچنامہ کے بعد مردہ ہرن کو جنگلاتی تعلقہ میں دفن کردیئے۔