ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔ 3 جولائی (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ رما دیوی جو اناپورنا کالونی اپل علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون کو شدید ہراسانی کا سامنا تھا جس سے وہ تنگ آچکی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔