درایں اثناء ایک آرٹسٹ نے کہاکہ مبینہ طور پر ایک گروپ نے ان کی پدماوتی رنگولی کو تباہ کردیا ۔
آرٹسٹ کرن کے نے ٹوئٹر پر تباہ رنگولی کی ایکت تصوئیر پوسٹ کی ۔
انہوں نے اداکا ر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ پدماوتی رنگولی تنازع! ایک ہجوم سو لوگوں پر مشتمل جئے شری رام کانعرہ لگاتے ہوئے میرے 48گھنٹوں کے غیرمعمولی آرٹ کو تباہ کردیا! ‘‘
#padmavati Rangoli Controversy!
A crowd of 100 people cried JAY SRI RAM AND rubbed out my 48hrs' intense work! Shocked!@RanveerOfficial pic.twitter.com/0yWbE7Jqfa— KARAN K. (@KARANK19522136) October 16, 2017
سنجئے لیلا بھانسالی کی پدماوتی میں شاہد کپور‘ دیپکا پدوکون اور رنبیر سنگھ اہم کردار میں ہیں‘ وہیں پر رنبیر سنگھ تیرویں صدی میں ہندوستان پر قبضہ کرنے والے علاؤ الدین خلجی کے کردار ادا کررہے ہیں۔
نارائن سنگھ دیوارلا ضلع صدر کرنی سینا نے ائی اے این ایس سے کہاکہ’’جئے پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھانسالی نے فلم کی ریلیز سے قبل ہمیں اور مورخین کو فلم دیکھانے کاوعدہ کیاتھا ۔ مگر اب تک کسی نے بھی ہم سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے ہمیں فلم دیکھائی ہے‘‘۔
اسی سال جئے پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کرنی سینا نے فلم سیٹ پر توڑ پھوڑ مچائی تھی۔