ہتھیار ہٹانے شام کے ٹال مٹول رویہ پر امریکہ کی تنقید

دمشق ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سر زمین سے کیمیائی ہتھیار ہٹالینے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ بشارالاسد حکومت کی حمایت کرنے والے ملک روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مارچ کے اوائل تک ہتھیاروں کی منتقلی کا کام مکمل ہوجائے گا۔کیمیائی ہتھیاروں کی منتقلی میں سست رفتاری پر امریکہ نے تشویش ظاہر کی ہے اس لئے وہ بشارالاسد حکومت پر زور دے رہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کو فوری تلف کردیا جائے۔شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی پر عالمی قائدین نے تشویش ظاہر کی تھی۔