ہاکی جونیئر‘ انگلینڈ کیخلاف ہند کی جیت

مارلور( انگلینڈ)۔29جولائی ( سیسات ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم نے انگلینڈ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیشام ایبے اسپورٹس سنٹر میںکھلے گئے ایک میچ میں میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلہ 7گول سے شکست دیدی ۔ ہندوستان کیلئے اجئے یادو ( 27ویں اور 43ویں منٹ میں) اور ورن کمارنے(32 اور 35ویں منٹ میں) دودو گول بنائے ۔ منپریت(15ویں منٹ) گرجنت سنگھ (38ویں منٹ) اور کمرنجیت سنگھ(40ویں منٹ ) نے ایک ایک گول بنایا ۔