ہاکی انڈیا لیگ، آج رانچی اور دہلی کا مقابلہ

رانچی۔ 25؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہیرو ہاکی لیگ انڈیا کے رواں تیسرے ٹورنمنٹ میں رانچی ریز نے دبنگ ممبئی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد کل دہلی ویو رائیڈرس کے خلاف کامیاب مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ سردار سنگھ کی قیادت میں ویو رائیڈرس جنھوں نے اترپردیش ویزارڈس کو لکھنؤ میں ان کے اپنے گھریلو میدان پر شکست دی تھی، اب انھیں یقین ہے کہ لیگ پر اپنا تسلط قائم کریں گے۔ رانچی ریز اور دہلی ویو رائیڈرس دونوں ہی کل کا میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کرچکے ہیں۔ چنانچہ دِلچسپ مقابلہ کی توقع ہے۔