ہاکس بے کپ ہاکی کیلئے 18 رکنی ہندوستانی ویمنس ٹیم نامزد

نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج 18 رکنی ویمنس ہاکی ٹیم نامزد کردی جس کی قیادت مڈفیلڈر ریتو رانی کریں گی اور یہ ٹیم ہاکس بے کپ میں حصہ لے گی جو نیوزی لینڈ میں 11 تا 19 اپریل منعقد شدنی ہے۔ انڈیا کے علاوہ اس ٹورنمنٹ میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، چائنا، جاپان، کوریا، یو ایس اے اور میزبان نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

یو راج، ظہیر آئی پی ایل کیلئے سنجیدہ
نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں شاندار مظاہروں کے ذریعے انڈین کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امید رکھتے ہوئے دہلی ڈیرڈیولس کے نئے رکروٹس یوراج سنگھ اور ظہیر خان نے آج کہا کہ وہ اس فرنچائز کے ساتھ اپنی میعاد سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیں گے تاکہ اپنے انٹرنیشنل کیریئرس کا احیاء کرپائیں۔ دہلی نے یوراج کو فبروری کے آکشن میں 16 کروڑ روپئے کی ریکارڈ فیس میں حاصل کرلیا جبکہ ظہیر کو ڈیرڈیولس نے چار کروڑ روپئے میں حاصل کیا گیا۔