برسبین۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)وکٹ کیپر براڈ ہاڈین نے وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا آسٹریلیا کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے آج یہاں ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن وکٹوں کے پیچھے 6کیچس پکڑے ۔ گبّا ٹسٹ کے دوسرے دن ہاڈین نے ویلی گراؤٹ کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے جنہوں نے 1957-58ء میں ونڈررس اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ‘ راڈ مارش نے 1982-83ء برسبین ٹسٹ اور ایان ہیلی نے انگلینڈ کے خلاف 1997ء کے اڈبسٹن ٹسٹ میں وکٹوں کے پیچھے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔عالمی ریکارڈ پاکستانی وکٹ کیپر وسیم باری کے نام ہے جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔