حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بہن کے آنے سے قبل ایک بہن نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں ایک انجینئرنگ کی طالبہ منیشا نے ہاسٹل کے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ منیشا سیل فون پر بات کررہی تھی اس ہاسٹل میں سیل فون پر بات کرنے پر پابندی عائد ہے اور لڑکی کو سیل فون پر بات کرتے ہوئے وارڈن نے دیکھ لیا اور رنگے ہاتھوں پکڑ کر انچارج کے حوالے کردیا۔ انچارج نے منیشا کی بہن مونیکا کو طلب کیا اور بہن کے سامنے لڑکی کی پول کھولنے کی دھمکی دی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ کے پی ایچ بی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔