ہاسٹلوں میں صفائی پر توجہ دینے کی ہدایت

سرپورٹاون /12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا نے آج سرپور ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے مستقر میں موجود ڈی پی آئی پی ایس سی گرلز ہاسٹل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر کرشنا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن پون کمار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون منڈل اسپیشل آفیسر کرنا نے ڈی پی ایس ایس گرلز ہاسٹل کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایس سی گرلز ہاسٹل پرنسپل محترمہ اوما مہیشوری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ لڑکیوں کی صحت کی حفاظت ہو ۔