ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال 9 ویں دن میں داخل

احمدآباد۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے اپنی وصیت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی برادری کیلئے تحفظات کا مطالبہ پورا ہونے تک غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرتے رہیں گے۔ آج ان کی یہ بھوک ہڑتال 9 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ کوٹہ کیلئے احتجاج کرنے والے لیڈر نے اپنی اراضی اپنے والدین ، بہن اور چار بھائیوں میں تقسیم کردی جو 2015ء میں کوٹہ احتجاج کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔