ہاتھوں کیلئے ایک آزمودہ کریم

اجزا :انڈے کی سفیدی : ایک عدد ،سفید موم : آدھا کپ ،بادام کا تیل : آدھا کپ ،پھٹکڑی : ایک چٹکی
ترکیب :ان تمام اجزاء کو ایک برتن میں لے کر لکڑی کے چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں۔ اتنی دیر تک مکس کرتی رہیں کہ یہ کریم کی شکل کا ہوجائے۔ اب اس کریم کو ایک شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ یہ کریم کئی دن تک صحیح حالت میں رہتی ہے، کیونکہ کریم میں شامل پھٹکڑی انڈے کی سفیدی کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ اب اس کریم کو روزانہ ہاتھوں پر لگائیں۔ کچھ دیر مساج کریں۔ چند ہی دنوں میں ہاتھ نرم اور ملائم ہوجائیں گے۔
٭٭٭٭