حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : یو بی ایم انڈیا کے زیرا ہتمام دو روزہ ری نیویبل انرجی ٹریڈ ایکسپو ، Renew X, 2019 ، 26 اور 27 اپریل کو ہائی ٹیکس سنٹر ، حیدرآباد پر منعقد کی جائے گی ۔ جس میں ملک میں اور جنوبی ہند میں تیزی سے بڑھ رہے سگمنٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ یہ ایکسپو اداروں اور کمپنیوں کے لیے جنوبی ہند کے قابل تجدید توانائی مارکٹ میں قدم رکھنے کے لیے ایک انڈسٹری پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ اس ایکسپو کو منعقد کرنے کا مقصد آری شعبوں کے فیصلہ سازوں ، مینو فکچررس انڈسٹرئیل کنزیورس ، فسیلٹی منیجرس ، انرجی اینڈ فینانشیل کنسلٹنٹس اور دیگر کو یکجا کرنا ہے ۔ اس ایکسپو میں جنکوسولار ، واری انرجیز ، گولڈی سولار ، پالی کیاب ، کینڈئین سولار ، پریمئیر سولار ، ہاویلس ، اور دوسرے حصہ لیں گے ۔ اس ایکسپو میں ایک بلجیم پویلین اور سولار اسکلنگ مقابلہ ہوگا ۔۔