ہائی ماسٹ لائیٹ کی تبدیلی کا مطالبہ

منااکھیلی :11مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمال نگر کے بسویشورچوک پر لگائے گئے ہائی ماسٹ لائٹس گذشتہ ایک ماہ سے روشن نہیں ہیں جس کی وجہ سے چوک پر اندھیرا ہے۔ تقریباًڈیٹرھ لاکھ روپئے کے خرچ سے ضلع پنچایت نے یہ ہائی ماس لائٹ کی تنصیب کی تھی ۔ شہرکے اس اہم چوراہے پر اندھیرا ہونے سے تاجر پیشہ حضرات اور عوام کو پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ جس کی طرف عوامی نمائندے توجہ نہیں دیتے ۔ اس لائٹ کودوبارہ لگانے کا مطالبہ کمال نگر کے رہائشیوں عبداللہ ، صلاح الدین، امر ، سنجیو، سدرام ، ششی کانت ، مہیندر سنگھ اور سوریہ کانت نے کیاہے۔