نمک اور شکر کم استعمال کرنے عوام کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 14 نومبر (سیاست نیوز) امریکن ہارٹ اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک نئے ڈیٹا کے مطابق ہائی بلڈپریشر کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اپولو ہاسپٹلس سے وابستہ سینئر انٹرومینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سنیل کپور نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈپریشر کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے نمک اور شکر کے استعمال کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سنیل کپور نے کہا کہ ہائی سوڈیم کے استعمال سے ہائی بلڈپریشر ہوتا ہے اور قلب کے مرض اور قلب پر حملہ کا جوکھم ہوتا ہے اس لئے انہوں نے عوام کو نمک اور شکر کے استعمال میں کمی کرنے کا مشورہ دیا۔