میر پور 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کی جانب سے 2007 میں جب پہلی مرتبہ منعقدہ ورلڈ کپ کے خطابی مقابلے میں جوہانسبرگ میں مہیندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کی تھی اور اب 7 برس بعد ہندوستانی ٹیم پھر ایک مرتبہ خطاب کی دوڑ میں ہے۔ میڈیا نمائندوں نے جب دھونی سے ان 7 برسوں میں ہونے والی تبدلیوں کے متعلق استفسار کیا تو دھونی نے کہا کہ جب وہ آئینہ دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی داڑھی سفید بالوں کی تعداد زیادہ دکھائی دیتی ہے ۔ بعدازاں سنجیدہ رویہ احتیار کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ 20 ٹوئنٹی کا آغاز ہوا تو لوگ اسے کرکٹ کا مزہ تصور کرتے تھے اور کسی نے اس ٹورنمنٹ کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا لیکن آج مختصر طرز کی کرکٹ نے کافی شہرت حاصل کرلی ہے ۔ دھونی کے بموجب 20 ٹوئنٹی کی وجہ سے کرکٹ میں کئی اختراعی اسٹروکس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔