حیدرآباد سے ڈاکٹرسلیم عابدیؔ،ڈاکٹرنادر المسدوسیؔ،ظفر فاروقیؔکی شرکت
جڑچرلہ ۔ (راست) محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ وتقریب رسم اجراء ’’متاع منان ؔ‘‘ کا 8 اگسٹ بروزہفتہ 8:00 بجے شام گراونڈ نزد بمکان محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ فضل بنڈہ ‘ بادے پلی جڑچرلہ پر انعقاد عمل میں آئے گا ۔ اس مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر محترم جناب تقی احمد تقیؔ جڑچرلہ فرمائیں گے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب محمد یوسف سکریٹری اقلیتی سل ٹی آر ایس ہوں گے،، مہما نان اعزازی میں جناب ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر ، محمد افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ ، محمد سرفراز الدین ایڈوکیٹ شرکت فرمائیں گے ۔ مہمان شعراء میں ڈاکٹر سیلم عابدیؔ ‘ ڈاکٹر نادر المسدوسی ،جناب ظفر فارقی ؔحیدرآباد ، جناب حلیم بابر ؔ، جناب نور آفاقی، محبوب نگرشرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ممتاز مقامی شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے ۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر سیلم عابدی فرمائیں گے۔ مشاعرے سے قبل ادبی اجلاس ہوگاجس کی صدرات ڈاکٹر سلیم عابدیؔ کریں گے۔ ادبی اجلاس میں شاعر محبت علی منان ؔ کی تصنیف ، متاع منان ؔ پر ڈاکٹر عزیز سہیل ، ڈاکٹر نادر المسدسی ، حلیم بابر ، تبصرہ کریں گے جبکہ ادبی اجلا س کی نظامت جلیل رضاؔ کی ہوگی ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر نادر المسدوسی کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اور ڈاکٹر سلیم عابدی ؔ کی صحت یابی پر تہنیت پیش کی جائے گی ۔ محمد علی دانش، محبت علی منانؔ ، جلیل رضاؔ نے بذوق سامعین سے مشاعرہ میںوقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔
٭٭٭