شمس آباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 400 گرام سونا برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بنکاک سے فلائیٹ نمبر TG329 کے ذریعہ آنے والی فلائیٹ کے مسافر جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 400گرام سونا برآمد ہوا۔ جس پر اسے حراست میں لے کر سونے کو ضبط کرلیا گیا، مسافر سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔