نارائن پیٹ ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگو اسلامک پبلیکشن حیدرآباد کی جانب سے شائع ہونے والا تلگو ہفتہ وار رسالہ ’’ گیٹورائی ‘‘ یکم جنوری 2016 ء کا خصوصی میلادالنبیؐ خصوصی شمارہ شائع ہو کر منظر عام پر آچکا ہے جس میں سیرت سرکار دو عالمؐ کے مختلف پہلوؤں کو منفر دانداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ملعون کملیش تیواری کے رسول ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے پس منظر میں یہ سیرت کے موضوع پر تلگو زبان میں منفرد خصوصی شمارہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس خصوصی شمارے کو مسلم و غیرمسلم تلگوداں حضرات کے علاوہ برادران وطن تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس شمارہ کی قیمت 15 روپیہ ہے لیکن مفت تقسیم کیلئے دس روپیہ رعایتی قیمت میں بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔ نارائن پیٹ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اس خصوصی شمارے کی برادران وطن میں مفت تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ خواہش مند حضرات جماعت اسلامی نارائن پیٹ کے ذمہ داران سے راست یا پھر سیل نمبرات 9704444441 ،9866556895 ،9866628495 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔