حیدرآباد ۔ /28 جولائی (سیاست نیوز) تائیوان ایکسیلینس کیمنگ کپ میں حیدرآباد مرحلے کے مقابلے 3 تا 5 اگست پلے میکس سری نگر کالونی میں منعقد ہوں گے ۔ اور 2018 ء ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو تائیوان جانے کا موقع بھی ملے گا ۔ تفصیلات کے بموجب /27 جولائی کو چینائی میں شروع ہوچکے ایونٹ کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس کے بعد بنگلور ، ممبئی ، دہلی اور کولکتہ میں مرحلہ وار ایونٹ کا انعقاد اور ہر شہر سے 2 فاتح کھلاڑیوں کاانتخاب عمل میں آئے گا اور فاتح کھلاڑیوں میں 10 لاکھ روپئے انعامی رقم بھی تقسیم ہوگی ۔