ساؤتھمپٹن۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے اوپنرکرس گیل ونڈے کرکٹ میں 250 سے زائد چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری میچ میں پانچ چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ شاہد آفریدی 351 چھکے لگا کر سرفہرست جبکہ سنتھ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کرس گیل ونڈے میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں بیٹسمین بھی بن گئے۔