گیل کا ہندوستان کے دورہ سے انکار

جمائیکا ۔8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل کا کیرئیر اختتام کی جانب بڑھنے لگا ہے لیکن انہوں نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے خلاف مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔کرس گیل ٹسٹ کرکٹ سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں ، جبکہ جمیکا میں لسٹ اے کا آخری میچ بھی کھیل چکے اور اب وہ ونڈے اور ٹوئنٹی20 کرکٹ کے لئے بھی خود کو محدود کرنے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے ہندوستان کے خلاف ونڈے اور ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈزکا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے کہا ہے کہ کرس گیل نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے انکار کر دیا ہے لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کے لیئے د ستیاب ہوں گے۔کرس گیل نے کہا ہے کہ ابھی مجھے اپنی زندگی گزارنے کے لئے وقت درکار ہے۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ونڈے اور تین ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ، جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا۔