گیل ،ورلڈ کپ میں بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم

نئی دہلی۔4 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) دھواں دھار بیٹنگ کیلئے مشہور ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے حریف بولروںکو انتباہ دیا ہے کہ وہ آئندہ برس ورلڈکپ میں بلند وبالا چھکے لگانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے سیریز میں 142 رنز اسکور کیے لیکن وہ آرام کی خاطر ٹی 20 ٹیم سے باہر ہیں۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وہ مستقل شرکت کرتے ہیں۔ ونڈے کرکٹ میں ان کا انداز مختلف ہوگا اور انگلینڈ کی سرزمین پر وہ مختلف روپ میں اپنی ٹیم کے لئے مظاہرے کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ کرکٹ میں شاہد آفریدی کے 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں۔ کرس گیل کے اپنے بورڈ حکام کے ساتھ تعلقات گرم وسرد رہتے ہیں،بورڈ ان کے کیریئر کے اختتام کا اشارہ دے چکا ہے لیکن گیل نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت ان کا مقصد ہے۔