گیس سلینڈر حادثہ میں خاتون فوت

حیدرآباد/19 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر میں گیس سلینڈر دھماکہ میں زخمی ایک اور خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ چندرا کلا جو بھرت نگر علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ یاد رہے کہ ایلیش نامی ایک شخص کے مکان میں 8 جنوری کے دن یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ جب وہ ایپاناترا میں جانے کی تیاریاں کر رہاتھا اور اس دن اس کے مکان میں تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ دو دن قبل حادثہ میں زخمی ایک اور خاتون 65 سالہ خاتون فوت ہوگئی تھی ۔ اس حادثہ میں کل12 افراد زخمی تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔