ہالے ( جرمنی ) 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چھ مرتبہ کے چمپئن روجر فیڈرر ہالے میں گیری ویبر اوپن کے فائنل میں الیجانڈرو فالا سے مقابلہ کرینگے ۔ دونوں نے ہفتے کو ہوئے اپنے سیمی فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ روجر فیڈرر نے اپنا مقابلہ جاپان کے کائی نشی کوری کے خلاف 6 – 3, 7 – 6 سے جیت لیا تھا ۔ فیڈرر کو پہلے راونڈ میں بائی حاصل ہوا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے پرتگال کے جواؤ سواسہ کو شکست دی تھی ۔ اس کے بعد انہیں کوارٹر فائنلس میں واک اوور حاصل ہوا ۔ الیجانڈرو فالا نے 2011 کے چمپئن فلپ کولشریبر کو 5 – 7, 7 – 6, 6 – 4 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور وہ اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہونچنے والے پہلے کولمبیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فالا نے اپنے میچ میں چھ بریک پوائنٹس بچاتے ہوئے اچھی جدوجہد کی تھی اور انہوں نے دو گھنٹے 21 منٹ میں یہ میچ جیت لیا ۔ فالا بوگوٹا میں 2013 میں رنر اپ رہے تھے اور یہ ان کے کیرئیر کا دوسرا فائنل ہوگا۔