حیدرآباد۔/11 مئی، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ علاقہ میں ایک شخص جھلس کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ اکبر جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کا ساکن پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے گزشتہ روز گیاس کے اخراج کے سبب پیش آئے حادثہ میں اکبر شدید جھلس گیا تھا جسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگیا۔ ٹپہ چبوترہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔