گیائتری کوآپریٹیو اربن بنک جگتیال کے انتخابات

ایم لکشمن ریڈی چیرمین اور ملیا وائس چیرمین منتخب
جگتیال /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گیائتری کوآٖریٹیو اربن بنک جگتیال کے انتخابات مسلسل چوتھی مرتبہ چیرمین اور اراکین سوسائٹی کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ چیرمین کی حیثیت سے متیالہ لکشمن ریڈی وائس چیرمین ملیا ، ڈائرکٹرس کی حیثیت سے راجہ ریڈی ایرا اشوک ونتالہ سریندر ، مہادیو ، اے ستیم ، محمد غوث ، جی گنگادھر ، بی وجیا کے سریناتھ اور چارٹرڈ اکاونٹنس آر ستیش ، اور ایس روی کمار پروبیشنل ڈائرکٹرس کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر نومنتخب چیرمین متیالہ لکشمن کی بنک احاطہ میں تہنیتی تقریب کا انعقادعمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر راج ریڈی اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وی سرینواس نے شال اوڑھاکر تہنیت پیش کی ۔ پریس کانفرنس سے متیالہ لکشمن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے صارفین کا سوسائٹی پر اعتماد اور بھروسہ کی وجہ سے بنک آغاز سے مسلسل چوتھی مرتبہ متفقہ انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس میں تعاون کرنے والے تمام اراکین کو سوسائٹی کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کر رہا ہوں ۔ بنک کی ترقی میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسر سرینواس کی خدمات میں سال 2000 میں آغاز کردہ گیائتری بنک صارفین کے اعتماد اور بھروسہ پر اترتے ہوئے آج تک فائدے میں ہے ۔ 2 لاکھ 16 ہزار کھاتے دار اور 152 کروڑ ڈپازٹ اور 101 کروڑ کے قرضہ جات سے 253 کروڑ کے تجارت کو فروغ دئے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست کریم نگر ، نظام آباد ، عادل آباد اضلاع میں آٹھ برانچس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔