حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : منیجر گہنا ایلائیٹ برائیڈل اسٹور محمد شہباز نے کہا کہ ماہ رمضان کی عید کے لیے گہنا شوروم عابڈس میں ’ بادستور ‘ عید کا کلکشن کا آج سے آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کلکشن میں کھڑے دوپٹہ ، لہنگا ، ساریز ، شرارہ ، گھاگرا ، شلوار سوٹس ، ہاف ساڑی ، ریڈی ٹو ویر سیٹس اور ڈریس میٹریل ، پاپلن کٹ ، شارٹ ٹاپ کے ساتھ ، لانگ ٹیل کٹ دیگر ملبوسات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑیاں 5 ہزار تا 50 ہزار کی قیمت میں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہوجاتا ہے زیادہ تر گاہک عید کے موقع پر عید اور شادی میں زیب تن کرنے کے لیے ملبوسات خریدتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملک کی ریاستوں سے منگوائے گئے ملبوسات ان کے شوروم میں رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے موقع پر شوروم کے اوقات صبح 11-30 بجے تا 2 بجے شب تک رہیں گے ۔۔