گہلوٹ نے پاس مالیات اور داخلہ کا قلمدان اور پائلٹ کوپی ڈبلیو ڈی تفویض

جے پور27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں کانگریس حکومت کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کو لے کر تین دن تک جاری رہنے والی رسہ کشی کے بعد معاملہ حل کیا گیا ہے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اپنے پاس اہم محکمہ خزانہ اور داخلہ رکھے ہیں ۔کل دیر رات تقریبا2.15بجے وزراء کے محکموں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی، دیہی ترقی پنچایتی راج، سائنس ٹکنالوجی اور شماریات کے شعبے دیئے گئے ہیں۔کابینہ وزراء میں بی ڈی کلا کو توانائی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ، زمینی پانی کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔شانتی کمار دھاریوال کوشہری ترقیات اور ہاؤسنگ وغیرہ کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ پرسادي لال کو صنعت و انٹر پرائزیزاور ماسٹر بھنور لال میگھوال کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ لال چند کٹاریا کو زراعت، مویشی پروری ، رگھو شرما کو طبی اور صحت، آیور ویدک اور ہندوستانی طبی اور پرمود بھایا کو کانکنی کے شعبے محکمہ دیئے گئے ہیں۔