نئی دہلی، 14نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کانگریس کے دو اہم لیڈروں سابق وزیراعلی اشوک گہلوت اور ریاستی صدر سچن پائلٹ نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر گہلوت اور مسٹر پائلٹ نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ دونوں راجستھان اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔ مسٹر گہلوت نے کہاکہ میں اور سچن پا ئلٹ دونوں الیکش لڑیں گے ۔ مسٹر پا ئلٹ نے کہاکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی ہدایت اور مسٹرگہلوت کی درخواست پر انہوں نے اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی یونٹ میں لیڈروں کے درمیان اتحاد نہ ہونے کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے کانگریس میں پھوٹ والی باتیں ختم ہوجائیں گی۔ ہم سب متحد ہوکر آئندہ الیکشن میں کانگریس کو زبردست کامیابی دلائیں گے ۔