حیدرآباد۔/19 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر پولیس نے مشیرآباد کے نوجوان کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ نوجوان محمد عنایت حسین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بھولکپور مشیرآباد علاقہ کا ساکن تھا یہ نوجوان کل گھٹکیسر کے علاقہ میں واقع ایدولہآباد تالاب گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان مچھلیاں پکڑنے کیلئے تالاب گیا تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔گھٹکیسر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔