گھمبیر کون؟ٹوئیٹ پر آفریدی کو تنقید کا سامنا

کراچی۔5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی اوپنر گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے ایک دلچسپ ٹوئیٹ کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹوئنٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک کرکٹ مداح کی جانب سے جب آفریدی سے سوال کیا گیا کہ وہ ہندوستانی اوپنر گوتم گمبھیر کو کیسا کرکٹر سمجھتے ہیں تو اس پر آفریدی نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ کسی گوتم گمبھیر کو نہیں جانتے۔ شاہد آفریدی کے اس جواب نے ایک جانب تو کئی کرکٹ کے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تو دوسری جانب کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کیسے معروف کھلاڑی گوتم گمبھیر کو نہیں پہچانتے  ۔