نیالکل 14 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محبوب علی اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نیالکل عبدالشکور نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 19 اگست ک صرف ایک دن میں منعقد کئے جانے والے گھر گھر اور افراد خاندان کے سروے کے موقع پر تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اپنی مصروفیات کو ترک کر کے اس دن گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کافی اہمیت کی حامل ہیں جس کے بنیاد پر مستقبل میں حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہیں جامع سروے میںافراد خاندان کی تفصیلات اور دیگرسوالات کو مربوط کیا گیا ہیں ۔ انہوں نے نیالکل منڈل کے تمام مسلمانوں سے خواہش کی گئی کہ اس دن گھروں میں رہی رہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866882227 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔