گھر کی سب سے گندی چیز ہے کچن کا کپڑا۔ سروے میں ہوا خلاصہ 

نئی دہلی۔ہمارے گھروں کے متعلق کئے گئے حالیہ سروے میں حیران کردینے والے انکشافات سامنے ائے ہیں۔ سروے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے گھر میں کچن کاکپڑا سب سے زیادہ گندہ ہوتا ہے۔

یہ گھر میں آلودگی کو دعوت دیتا ہے۔ایک کمپنی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں بتایاگیا ہے کہ ہندوستان میں کچن کا کپڑا سو فیصد آلودگی کاشکارہوتا ہے اور ہندوستانی گھر وں کی سب سے گندی چیز ہے۔

حال کے دنوں میں کئے گئے سروے سے یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ کچن میں باربار ایک ہی کپڑے کے استعمال سے گھر کے لوگوں کو فوڈ پوائزن کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

یونیورسٹی آف موریشس کے محققین نے ایک مہینے کے دوران ایک تجربہ کے طور پر کچن میں استعمال ہونے والے ایک سو کپڑوں کوجمع کرکے اس پر پیدا ہونے واکے بیاکٹریہ کی جانچ کی۔ اس دوران ریسرچ کرنے والوں نے پایا کہ ایک سو میں49کپڑے بیاکٹریہ کا شکار پائے گئے۔

ریسرچ میںیہ بات سامنے ائی کہ کچن میں استعمال ہونے والے ایسی کپڑوں میں ائی کلائی نامی بیاکٹریہ پیدا ہونے کا خدشہ زیادہ تھا جنھیں گیلا چھوڑ دیاجاتا ہے جبکہ دوسرے اقسام کا بیاکٹریہ ایسے کپڑوں میں زیادہ پایاگیا جو نان ویج کھانے پکانے کے دوران استعمال کئے جاتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ کچن میں صاف صفائی کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہہ سے یہ بیاکٹریہ پیدا ہوئے ہیں