حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز)گھریلو استعمال کیلئے منظورہ گیس سلنڈرس جن پر حکومت سبسیڈی دیتی ہے ایسے سیلنڈرس کو بلیک مارکٹ میں لے کر استعمال کرنے والے بھی بیوپاریوں بازاروں میں ٹھیلہ بنڈی پر مختلف اشیاء کھارا مرچی،جلیبی چکن مچھلی تل کر فروخت کررہے بیوپاریوں اور ہوٹلوں میںسیول سپلائز عہدیدادروں نے اچانک استعمال میں لائے جارہے گھریلو کنکشن کے منظورہ پکوان گیس سلنڈرس ضبط کرلئے ہیں کریم نگر کے بس اسٹانڈ منکمہ توٹاسرکاری دواخانہ چوراہے جیوتی نگر وغیرہ وغیرہ گھریلو گیس سیلنڈر کو استعمال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 83 سیلنڈرس ضبط کرلئے گئے ،اے ایس او نیتیہ نندم کے زیر نگرانی اے جی پی اور کاشی ناتھ کے ساتھ تحصیل دار فوڈ انسپکٹر جملہ تین ٹیموں کو تشکیل دے کر یہ دھاوے کیا تاہم صارفین کی جانب سے کی گئی شکایت پر فوری دھاوے کیلئے انہو ںنے کہا کہ گھریلو ضروریات کیلئے منظورہ گیس کنکشن تجارتی اغراض کے تحت استعمال پر بیوپاریوں سیلنڈرس کے کنکشن حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔