٭ اکثر ہرا دھنیا اور پودینہ خریدنے کے دوران بعد ہی سوکھ جاتا ہے اس طرح پیسے بھی ضائع ہوتے ہیں ہرا دھنیا اور پودینے کو سوکھنے سے بچانے کیلئے اسے کسی براؤن پیپر یا اخبار میں لپیٹ کر رکھ دیں اس طرح وہ کئی دن تک تازہ رہے گا ۔ اگر خاکی شیٹ یا اخبار نہیں ہیں تو دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان کو کسی پانی سے گیلے کئے ہوئے تولئے میں رکھ دیں اس طرح ہرا دھنیا پودینہ یا کوئی بھی ہرے پتے والی سبزی جلدی مرجھاتی نہیں ہے ۔
٭ اگر انڈے کو توڑکر باؤل میں نکالتے وقت اس کا چھلکا باؤل میں گر جائے تو اسے کسی چمچ یا چھری سے نکالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اسی انڈے کے بقیہ چھلکے کی مدد سے باؤل میں گرجانے والے چھلکے کو نکال لیں۔ اس طرح آسانی سے باؤل میں گرنے والا چھلکا باہر نکل آئے گا ۔