٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہو گا۔
٭اکثر بالوں میں چیونگم چپک جاتی ہے جو نکالنا مشکل ہوتی ہے۔اس کے اوپر ذرا سا شہد لگا دیں چیونگم خود بخود آسانی سے نکل جائے گی۔
٭باورچی خانہ کی دیواروں پر جو چکنائی جم جاتی ہے اس کو پہلے تھنر سے صاف کریں۔پھر میٹھا سوڈا لگا کر آہستہ آہستہ نیچے سے اوپر ہاتھ لے جا کر کسی نرم تولیے سے صاف کریں ۔ اس طریقے سے رنگ خراب نہیں ہوتا۔
٭برف جمانے کی ٹرے بعض وقت فریزر میں بری طرح چپک جاتی ہے ۔ ٹرے کو ہمیشہ صابن اور گرم پانی سے دھو کر خشک کر کے برف جمائیں توآسانی سے نکل آئے گی اور چپکے گی نہیں۔
٭کوئی بھی چیز تلنے سے قبل اگر کڑھائی میں 2 سے 3 چمچ لیموں کا رس ڈال دیں تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہوگا۔
٭فرش پر اگر پیلے،بد نما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سرکہ اور سرف ملا کر دھوئیں ، فرش جگمگا اٹھے گا۔