گھریلو ٹوٹکے

پھٹی ایڑیاں:موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں لے کے آگ پر پگھلا کر اتنا ٹھنڈا کریں کہ نیم گرم رہ جائے تو رات کو یہ لیپ ایڑیوں پر لگاکر جرابیں پہن کر سو جائیں۔صبح یہ لیپ اْتار دیں کچھ دن تک یہ عمل کریں۔ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
چھائیوں کا علاج:بادام کا تیل ایک چمچ ناریل ایک کھانے کا چمچ اور نکویڈ وٹامن E کا ایک کیپسول ایک عدد ان تینوں چیزوں کو ملا کر روزانہ رات کو سونے سے قبل مساج کریں صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ایک ماہ تک یہ عمل باقاعدہ کرنے سے نہ صرف چھائیاں ختم ہو جائیں گی بلکہ چہرہ چمک اْٹھے گا.
پلکیں لمبی کرنے کیلئے:رات کو سوتے وقت پلکوں پر ہلکا ہلکا روغن زیتون لگائیں۔ناریل کا تیل سونے سے قبل پلکوں کی جڑوں میں لگائیں۔رات کو سونے سے پہلے پلکوں کی جڑوں میں کیسٹر آئل لگا کر سونے سے پلکیں لمبی ہو جاتی ہیں۔
٭٭٭٭٭